ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی :ہاسٹل طلبا کے کھانے میں کیڑے مکوڑے؛معیاری کھانے کو لے کر طلبا کا 3دنوں سے احتجاج

ہبلی :ہاسٹل طلبا کے کھانے میں کیڑے مکوڑے؛معیاری کھانے کو لے کر طلبا کا 3دنوں سے احتجاج

Wed, 20 Sep 2017 18:10:02    S.O. News Service

ہبلی:19/ستمبر (ایس اؤنیوز) کھانے کے دوران برتن میں کیڑے مکوڑے،جلی ہوئی روٹیاں سمیت کئی قسم کا کچرا نظر آنے سے برہم بی سی ایم ہاسٹل کے طلبا نے معیاری اور پاکیزہ کھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پچھلے تین دنوں سے بغیر کھائے احتجاج کئے جانے کا پتہ چلاہے۔

ہبلی کے ودیا نگر میں موجود بی سی ایم ہاسٹل میں بظاہر کھانے کا انتظام ہے لیکن وہاں پاکیزگی اور صفائی کا کتنا خیال رکھا جاتاہے اس کی تازہ مثال ہاسٹل کے بچوں کو دئیے جانےو الے کھانے کی تصاویر میں پیش کررہی ہیں۔ طلبا نے الزام لگایا کہ کھانے میں اکثر کیڑے مکوڑے ، پتنگے آتے رہتے ہیں، اکثر جلی ہوئی روٹیاں ہمیں دی جاتی ہیں۔ اسی غذا کو کھانے سے ہی ہاسٹل کے طلبا زیادہ بیمار بھی رہتے ہیں، ہاسٹل میں 80سے زائد طلبا مقیم ہیں، غیر معیاری اور بیمارزدہ غذا کھانے میں فراہم کئے جانے کے متعلق کئی مرتبہ ہاسٹل نگراں کار کو توجہ دلانے کے بعد بھی کوئی فائدہ نہیں ہورہاتھا۔ ہاسٹل کے نگراں کے رویہ سے بیزار اور برہم ہوکر ہی ہم پچھلے 3دنوں سے ہاسٹل میں کھانا کھائے بغیر معیاری کھانے کا مطالبہ لے کر جدوجہد کررہے ہیں۔ کھانے کے علاوہ ہاسٹل کا وارڈن اور دیگر عملہ بھی طلبا کو کافی ہراساں کئے جانے کا طلبا نے الزام لگایا ہے۔


Share: